عثمان ڈار کا مریم نواز اور خواجہ آصف کو چیلنج

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مریم نواز اور خواجہ آصف کو چیلنج دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب استعفی دیں اورمیدان میں آئیں، پتہ لگ جائےگا، مریم نواز پہلےخود تو ایک کونسلر کا الیکشن لڑیں پھر استعفے کی بات کریں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ صاحب استعفی دیں اورمیدان میں آئیں، پتہ لگ جائےگاسیالکوٹ کےلوگ عمران خان یااشتہاری شریف کیساتھ ہیں، آپ کےاستعفےکا انتظار رہےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے پوچھتا ہوں پہلےخود تو ایک کونسلرکا الیکشن لڑیں آج تک کونسلرکا الیکشن نہیں لڑا مگر استعفوں کی بات کرتی ہیں، مریم نوازکیسےمنتخب لوگوں سےاستعفےمانگ رہی ہیں، لوگ استعفےنہ دیں توکہتی ہیں ان کےگھروں کاگھیراؤکریں، کرپٹ عناصرکےگردگھیراتنگ ہوتاجارہاہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل سیالکوٹ کادورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کل سیالکوٹ میں اہم پیکج کااعلان کریں گے، سیالکوٹ کیلئےپینے کےصاف پانی کےمنصوبےکا آغاز کیا جا رہا ہے۔