اسلام آباد: معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز پی پی 38 میں ن لیگ کی شکست پر عطا تارڑ کی پروگرام ’اعتراض ہے’ میں گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عطا تارڑ نے عثمان داڑ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘سیالکوٹ میں ایک اور ضمنی الیکشن ہورہا ہے میں وہاں آرہا ہوں ،میں اوپن چیلنج کرتا ہوں کہ ضمنی الیکشن میں مقابلہ کریں اگر 10 ،12ہزار کی لیڈ سے نہ ہرایا تو میرا نام عطا تارڑ نہیں ہے‘۔
Friday 30th July 2021! Done https://t.co/Ps1hjvaPP8
— Usman Dar (@UdarOfficial) July 28, 2021
واضح رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار احسن سلیم بریار نے فتح اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سبحانی دوسرے نمبر پر رہے۔
تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 60588 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے طارق سبحانی 53471 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
چیلنج جیتنے پر اب عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر پول کروایا ہے جس میں انہوں نے عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگی ہیں۔
کس نام سے پکاروں، کیا نام ہے تمہارا؟
مسلم لیگ ن کا دیہاڑی دار شعبدہ باز اپنا ہی دیا ہوا چیلنج ہار چکا ہے! عطا تارڑ صاحب کی سیاسی بصیرت کے عین مطابق ان کا نیا نام کیا ہو سکتا ہے؟ با شعور کارکنان تجویز کریں! عطا تارڑ چاہیں تو خود بھی نئے نام سے آگاہ کر سکتے ہیں! pic.twitter.com/zKr8Kg7ozm
— Usman Dar (@UdarOfficial) July 29, 2021
عثمان ڈار نے لکھا کہ ن لیگ کا شعبدہ باز اپنا ہی دیا چیلنج ہار چکا ہے، کارکنان عطا تارڑ کی سیاسی بصیرت کے مطابق نام تجویز کریں۔
انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ چاہیں تو خود بھی نئے نام سے آگاہ کرسکتے ہیں، ن لیگی رہنما نے اے آر وائی نیوز پر سیالکوٹ کا معرکہ ہارنے پر نام بدلنے کا چیلنج دیا تھا۔