آصف علی زرداری جلد نا اہل ہوں گے، پارلیمنٹ سے بھی باہرہوں گے‘عثمان ڈار

Usman Dar

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے نیویارک کی مہنگی جگہ پراپارٹمنٹس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ درخواست پر فیصلہ حق میں آیا توآصف زرداری تاحیا ت نا اہل ہوجائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں عمران خان 5 سال پورے نہیں کریں گے، بتانا چاہتا ہو ں عمران خان 5 سا ل ضرورپورے۔

انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری جلد نا اہل ہوں گے، پارلیمنٹ سے بھی باہر ہوں گے۔

آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے 2018 کے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، انہوں نے نے فارم اے اورفارم بی میں غلط بیانیاں کی ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چھپائے گئے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 37 لاکھ بنتی ہے۔