اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بے دریغ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
ایسے وقت میں دنیا بھر کے نامور اداکار و اداکارہ اور کے کئی ممالک کے سربرام کی جانب سے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے آواز بلند کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں وہ دن دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم (نیتن یاہو) کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں بکلہ وہ ہمیشہ سے فلسطین کو تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا اور آج وہی ہورہا ہے۔
I hope I live to see the day when this war criminal is brought to justice.
This was never about Hamas.
This was always about the complete annihilation of Palestinian people.
This will not end with Gaza.
May your death be prolonged and painful, Netanyahu. https://t.co/Djd4odVmk6— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) October 27, 2023
عثمان خالد بٹ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ صرف غزہ پر ختم نہیں ہوگی بلکہ آپ کی موت بھی بدتر، طویل اور دردناک ہوگی۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر زمینی اور فضائی حملے شروع کردیئے ہیں، جس کے باعث بڑے پیمانے پر شہادتوں اور تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، شدید بمباری کے باعث مواصلاتی نظام تباہ ہوچکا ہے، جس کے باعث غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچکا ہے۔
عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ میں 100 سے زائد فضائی طیاروں کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے، جبکہ ٹینکس اور توپوں کے ذریعے بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔