اوول ٹیسٹ کے آخری روز امپائر کا گیند بدلنا متنازع بن گیا

اوول ٹیسٹ

آسٹریلیا نے اوول ٹیسٹ کے آخری دن گیند کی تبدیلی پر سوالات اٹھا دیے۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اوول ٹیسٹ میں امپائر کی جانب سے گیند بدلے جانے پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ امپائرز نے آخری دن امپائرز نے گیند کی شکل بگڑ جانے پر تبدیل کردی تھی۔

قوانین کے مطابق تبدیل شدہ گیند اتنے ہی اوورز پرانی ہونی چاہیے جتنی پہلے والی تھی۔

رکی پونٹنگ کے بعد اوپنر عثمان خواجہ نے بھی کہا کہ تبدیل شدہ گیند زیادہ نئی تھی اور اس سے انگلش بولرز کو فائدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ 49 رنز سے جیت کر ایشیز سیریز 2-2 سے برابر کردی تھی۔

اوول ٹیسٹ کے آخری روز کینگروز کی ٹیم 384 رنز کے تعاقب میں 334 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی اور آسٹریلیا نے ٹرافی ری ٹین کرلی۔

عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچریاں بھی آسٹریلیا کو کامیابی نہ دلوا سکیں تھیں۔

انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، معین علی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ آخری میچ کھیلنے والے اسٹیورٹ براڈ نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔