عثمان قادر کی شاندار بولنگ، اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پشاور کے خلاف اسپنر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور اس فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

سپر ایٹ مرحلے کے تیسرے دن لاہور بلیوز کی نمائندگی کرنے والے عثمان قادر نے اپنی گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔

 

انہوں نے 4 اوورز کے کوٹے میں 12 ڈاٹ بالز کروائیں اور حریف ٹیم کی نصف بیٹنگ لائن کو پویلین بھیجا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انہوں نے پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کر کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے میچز میں ایبٹ آباد کے شہاب خان، راولپنڈی کے یاسر خان اور پشاور کے محمد حارث نے اے ایچ گروپ پریزنٹز جاز سپر 4G نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2023-24 کے سپر ایٹ مرحلےمیں اپنی ٹیموں کے لیے فتوحات حاصل کیں۔