عثمان طارق نے سی پی ایل میں ڈیبیو یادگار بنا لیا

عثمان طارق

پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنا ڈیبیو یادگار بنا لیا۔

پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے کیریبین لیگ میں سینٹ کٹس کی بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی اور ڈیبیو پر ہی چار وکٹیں لے اڑے۔

اسپنر نے اپنے چار اوول کے اسپیل میں 33 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

نائٹ رائئیڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے، کولن منرو اور ایلکس ہیلز نے 114 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

اہیلز 24 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور تین چھکے شامل تھے، کولن منرو نے 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کپتان نکولسن پوران 13 اور کیرون پولارڈ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سینٹ کٹس کی جانب سے جیسن ہولڈر نے دو اور ڈومینک ڈریکس نے ایک وکٹ حاصل کی، نسیم شاہ کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

سینٹ کٹس کی جانب سے کائل میئرز نے 32 اور آندرے فلیچر نے 41 رز کی اننگز کھیلی۔ رائلی روسو 38 اور جیسن ہولڈر 44 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

سینٹ کٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بناسکی۔

محمد عامر نے 51 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیں، سنیل نارائن اور عقیل حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔