یوٹیلٹی اسٹور کی چینی نجی طور پر بیچنے کا انکشاف، ٹرک پکڑا گیا

حیدرآباد میں یوٹیلٹی اسٹور پر رعایتی نرخوں پر فروخت کی جانے والی چینی کو نجی طور پر مہنگے داموں بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کی تحصیل قاسم آباد میں یوٹیلٹی اسٹور پر رعایتی نرخوں پر فروخت ہونے والی چینی کو منافع خوروں کی جانب سے نجی طور پر مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

قاسم آباد پولیس نے چینی سے بھرا ایک ٹرک تحویل میں لیا ہے اور ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق اس ٹرک سے چینی سے بھری 60 سے زائد بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے یوٹیلٹی حکام سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔