بارش اور لینڈ سلائڈنگ، یاترا پر گئے 500 یاتری لاپتہ

بھارت: اُترکاشی میں یاترا پر گئے 500 یاتری لاپتہ

بھارت اُترکاشی میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث حالات مزید خراب ہوگئے، یاترا کے لئے نکلنے والے تقریباً 500 یاتری لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یاتریوں سے رابطہ نہیں ہوپا رہا، جس سے انتظامیہ اور اہل خانہ کی فکر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارت میں پرتاپ نگر کے ایم ایل اے کے مطابق انہیں مہاراشٹر سے ان کے دوست نے اطلاع دی ہے کہ اُترکاشی اور گنگوتری کے درمیان پھنسے ہوئے مہاراشٹر کے 24 یاتریوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملبے سے ڈھکی جگہوں پر لوگوں کی تلاش کے لیے کھوجی کتوں اور ڈرون سروے کی مدد لی جا رہی ہے۔

آفات سے نپٹنے کے لیے پولیس کے دستے بھی پہنچ چکے ہیں، ریسکیو کے کاموں کے لئے 10 ڈپٹی ایس پی، 160 سپاہی اور ایس پی رینک کے 3 سینئر افسران موقع پر تعینات کیے گئے ہیں۔

فرانس کے جنگلات میں لگی آگ 27 ہزار ایکٹر تک پھیل گئی، 1 ہلاک متعدد افراد زخمی

مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ جیسے ہی علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگی، لاپتہ یاتریوں سے رابطہ کیا جا سکے گا۔ فی الحال ریسکیو کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور انتظامیہ مسلسل حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے۔