’بشریٰ بی بی خوش قسمت ہیں بیڈ روم میں شہد کھا کر سزا کاٹ رہی ہیں‘

عطمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی مختلف کیسوں میں مجرم ڈکلیئر ہوچکیں، وہ تو خوش قسمت ہیں جیل کے بجائے بیڈ روم میں شہد کھا کر سزا کاٹ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے بشریٰ بی بی بنی گالہ میں ہیں تب جان کا خطرہ نہیں تھا اب اپنے بیڈ روم میں قید ہیں تو جان کو خطرہ کیسے ہوگیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہر جرم کا ملبہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ڈالنے کا ڈرامہ بند کریں، کیس عدالتوں میں چل رہے ہیں اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کی زندگی کو شدیدخطرات ہیں، انھیں کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گی۔

مشیراطلاعات بیرسٹرسیف  کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں بشری ٰبی بی کی زندگی کو شدید خطرات ہیں، ان کو کھانے کی اشیا میں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کا انتظام خیبرپختونخواحکومت کے حوالے کیا جائے، بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا توذمہ دارشہباز شریف اور مریم نواز ہوں گی، انہیں توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا۔