بھارتی خاتون کرکٹر کی والدہ کے بعد بہن بھی کورونا سے چل بسیں

نئی دہلی: بھارتی خاتون کرکٹر ویدا کرشنا مورتی کی والدہ کے بعد بہن بھی کورونا سے چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خاتون کرکٹر ویدا کرشنا مورتی کی والدہ دو ہفتے قبل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی تھیں اب ان بہن کی کورونا کے باعث چل بسیں۔

کورونا سے متاثر وتسلا چکمگلورو کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، ویدا کرشنا مورتی کی 63 سالہ والدہ چیلو ومبادیوی بھی 10 دن قبل کووڈ کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

بنگلور سے تعلق رکھنے والی کرشنا مورتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر والدہ کے انتقال کی اطلاع دی تھی۔

خاتون کرکٹر نے بتایا تھا کہ ان کی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے، میں والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے والے مداحوں کی شکر گزار ہوں۔

ویدا کرشنا مورتی کا کہنا تھا کہ والدہ کے بغیر فیملی نامکمل ہے، آپ میری بہن کے لیے دعا کریں، میری رپورٹ منفی آئی ہے، اس قسم کے حالات سے گزرنے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہوں۔

واضح رہے کہ ویدا کرشنا مورتی نے بھارت کی جانب سے 48 ایک روزہ اور 76 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل رکھے ہیں۔