راولپنڈی: بچوں کی حوالگی کیس میں پیشی کے موقع پر اداکارہ وینا ملک کی والدہ نے بیٹی کے سابق شوہراسد خٹک کوبوتل دے ماری۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی فیملی کورٹ میں اداکارہ ویناملک کے بچوں کی حوالگی کیس میں پیشی کے موقع پر وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے کہ اداکارہ کی والدہ نے اسد خٹک کوبوتل دے ماری۔
گذشتہ سماعت میں فیملی کورٹ نے اداکارہ وینا ملک کو عدم حاضری اور بچوں کو پیش نہ کرنے پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔
دوران سماعت وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت میں اپنے موکل کا جواب جمع کرایا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کو لازمی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت4دسمبرتک ملتوی کردی تھی۔