استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

سخت ترین قانونی شکنجہ تیار ، گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں

اسلام آباد : وزارت تجارت کے حکام نے پرانی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خبر دے دی اور کہا ملک میں تین سال سے پرانی گاڑیاں درآمد نہیں ہو سکتیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس چیئرمین جاوید حنیف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

شائستہ پرویز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں چھوٹی گاڑیاں مہنگی اور بڑی گاڑیاں سستی ہو گئی ہیں۔

جس پر جوائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت نے جواب دیاکہ ایسا نہیں ہے، حکام وزارت تجارت نے کہا اس وقت 850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر 55 فیصد ، 1300 سی سی پر 65 فیصد جبکہ 1800 سی سی پر 75 فیصد ڈیوٹی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کیا گیا ہے جبکہ بڑی گاڑیوں پر 200 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ہے اسکو ٹیرف پالیسی کے تحت 90 فیصد کم کر دیا گیا ہے، اس کے بعد بھی بڑی گاڑیوں پر 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے۔

مزید پڑھیں : پیٹرول پر گاڑیاں چلانے والے افراد کے لیے بڑی خبر

انھوں نے بتایا کہ ملک میں تین سال سے پرانی کاریں درآمد نہیں ہو سکتیں تاہم ایس یو وی اور دیگر گاڑیاں 5 سال تک پرانی درآمد کی جا سکتی ہیں۔

جاوید حنیف نے کہا حقیقت یہی ہے کہ چھوٹی گاڑیاں مہنگی اور بڑی گاڑیاں سستی ہو گئی ہیں، حکومت نئی آٹو پالیسی میں چھوٹی گاڑیاں کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔