تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے الیکشن کمیشن سے ووٹرز لسٹوں کی درستگی کی تاریخ میں اضافےکا مطالبہ کر دیا۔
اعجازچوہدری کا کہنا ہے کہ ووٹروں لسٹوں کی درستگی کا عمل سست رفتاری سےچل رہا ہے ووٹرزلسٹوں کی درستگی کا بڑی حدتک عمل نامکمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹرزلسٹوں سے بوگس ووٹ نکال کر شفافیت کو یقینی بنایاجائے اور ووٹرز لسٹوں کی درستگی کی تاریخ میں اضافے کیا جائے۔
سال 2023 میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کام کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ووٹر لسٹوں کے تصدیق کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپیل کی ہے کہ ووٹوں کی تصدیق کے مرحلے میں عملے کے ساتھ تعاون کیا جائے، جن افراد کااندراج ہوچکا ہے وہ نئی ووٹر لسٹوں میں آجائے گا۔