وکی کوشل کے نام انوکھا اعزاز، تمام بالی وڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

کترینہ کیف، وکی کوشل ایک ساتھ اسکرین پر کب نظر آئیں گے؟ Kaushal Katrina

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے فلم انڈسٹری سے منسلک دیگر نامور فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دی ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق وکی کوشل اس وقت اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سیم بہادر‘ کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں اور اس دوران انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

وہ بالی وڈ کے پہلے فنکار ٹھہرے جنہیں انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے جانب سے فالو کیا جا رہا ہے۔ 16.8 ملیں فالووز رکھنے والے اداکار اب اُن 81 اکاؤنٹس میں شامل ہوگئے جنہیں انسٹاگرام کی جانب سے فالو کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ: کترنیہ کیف کو کب پروپوز کیا؟ وکی کوشل نے دلچسپ قصہ سنادیا

رواں سال وکی کوشل نے نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ بعدازاں، وہ ’دی گریٹ انڈین فیملی‘ میں نظر آئے۔ یہ فلم باکس آفس پر تو قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن اس میں وکی کوشل کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔

2024 میں وکی کوشل اپنے اگلے پروجیکٹ کی تیاری کریں گے۔ وہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ’میرے محبوب میرے صنم‘ میں نظر آئیں گے جو آنند تیواری کی ہدایت کاری میں تیاری کی جائے گی۔