’ابھی بیڈ نیوز انجوائے کریں‘ وکی کوشل کا کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کے سوال پر ردعمل

کترینہ کیف، وکی کوشل ایک ساتھ اسکرین پر کب نظر آئیں گے؟ Kaushal Katrina

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے اہلیہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کے سوال کا دلچسپ جواب دیا ہے۔

وکی کوشل ان دنوں اپنی نئی فلم ’ یبڈ نیوز‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے اس فلم میں اداکارہ ترپتی ڈمری اور ایمی ورک کے ساتھ کام کیا ہے۔

ممبئی میں منعقدہ فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں وکی کوشل سے ان کی حقیقی زندگی میں ’گُڈ نیوز‘ کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر اداکار نے کہا کہ ’ جب گڈ نیوز آئے گا تو سب سے پہلے ہم بالی ووڈ کی ہیلپ لائن کو کال کرکے بتائیں گے‘۔

وکی کوشل نے کہا کہ ابھی جو ہم ’بیڈ نیوز‘ لا رہے ہیں آپ وہی انجوائے کرلو، جب گُڈ نیوز کا ٹائم آئے گا تو بغیر شرمائے سب کو بتادیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا میں سرگرم تھیں جس کے بعد کترینہ کی پی آر ٹیم نے اس کی تردید کی تھی۔