ویڈیو: محمد رضوان کے رن آؤٹ پر بابر اعظم غصے میں آگئے

ملتان: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم وکٹ کیپر محمد رضوان کے رن آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے۔

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، نیپال کی ٹیم 343 رنز کے تعاقب میں 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم کو 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ میں ایک موقع پر پاکستان کی 124 رنز پر چار وکٹیں گر گئی تھیں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 86 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی لیکن 24ویں اوور میں محمد رضوان دپیندرا ایری کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان کے رن آؤٹ ہونے پر بابر اعظم کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی رضوان آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم نے مایوسی اور غصے میں اپنی کیپ نیچے پھینک دی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔