ویڈیو: بیس بال پلیئر نے چھٹی حس کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کو بچالیا

بیس بال پلیئر نے اپنی چھٹی حس کا استعمال کرتے ہوئے کمال کردیا، خاتون رپورٹر کی جانب تیزی سے آتی گیند کو لمحوں میں پکڑ لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خاتون رپورٹر بیس بال پلیئر کا انٹرویو لینے میں مصروف تھی کہ اسی دوران پریکٹس کرتے ہوئے بیس بال بیٹر نے پوری قوت کے ساتھ گیند کو ہٹ کیا جو کہ خاتون رپورٹر کی طرف آنے لگی مگر اس سے پہلے ہی کھلاڑی نے اسے کیچ کرلیا۔

اگر آپ کی چھٹی حس تیز ہے تو یہ آپ کو بہت ساری مشکلات سے بچا سکتی ہے یا بہتر طریقے سے اس کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ ہماری روزمرہ کی زندگی میں اکثر ایسے واقعات پیش آتے ہیں جب ہم اضطراری حالت میں کوئی کام انجام دے رہے ہوتے ہیں۔

بیس بال پلیئر کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھی ایسا ہی کچھ نظر آرہا ہے، جب اس نے اپنی چھٹی حس کو بے مثال انداز سے استعمال کرتے ہوئے خاتون کو بال لگنے سے بچایا۔

https://twitter.com/TheFigen_/status/1715684361490640913?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1715684361490640913%7Ctwgr%5Eb0555d3e5c2190540ffc03970845be0307651a5f%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.india.com%2Fviral%2Fbaseball-player-evan-longoria-super-fast-reflexes-save-woman-speeding-ball-watch-arizona-diamondbacks-major-league-baseball-tampa-bay-rays-american-league-viral-video-6434129%2F

خاتون اور بیس بال کھلاڑی ایک بیس بال اسٹیڈیم کے اندر موجود تھے، ٹیلی ویژن رپورٹر کھلاڑی کا انٹرویو کر رہی تھی۔ اسی دوران پس منظر میں بلے باز کی طاقت سے ہٹ کی گئی گیند دونوں کی طرف آتی ہے۔

بیس بال پلیئر اچانک تیزی سے پیچھے مڑتا ہے اور گیند کو پکڑ لیتا ہے، اس طرح وہ خود کو اور رپورٹر کو زخمی ہونے سے بچالیتا ہے۔ اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔