ویڈیو: ورلڈ کپ سے قبل کوہلی بچوں کیساتھ گلی کرکٹ کھیلنے میں مصروف!

ویرات کوہلی ان چند بھارتی کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنھیں بھارت میں جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے اور ان کے عمل کو لوگ فالو بھی کرتے ہیں۔

بھارتی معروف بیٹرعالمی شو پیس ایونٹ2023 سے قبل گلی کرکٹ کھیلنے کے لیے اندور پہنچ گئے جہاں وہ سڑکوں پر بچوں کے ساتھ کھلیتے اور لطف اندوز ہوتے دکھائے دے رہے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل بھارتی چنیل کی جانب سے کوہلی کی ایک دل کو چھو لینے والی پروموشنل ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں کوہلی کے رحمدلی اور کرکٹ کے لیے ان کی محبت کو دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کا عنوان ’بچوں کو کھیلنے دو‘ ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ کوہلی اندور کے محلے میں بچوں کے ساتھ گلی کرکٹ کے کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس میں دکھایا گیا ہے کہ کولی شارٹ مارتے ہیں اور گیند کالیونی میں واقع ایک گھر میں چلی جاتی ہے، پھر وہ خود گیند مانگنے جاتے ہیں اور خاتون انھیں دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں یہ بات باور کرائی گئی ہے کہ بچوں کو ایسی جگہوں پر آزادانہ طور پر کھیلنے کی اجازت دی جائے کیوں کہ بظاہر یہ چھوٹے لمحات بچوں کو کھیل کی طرف راغب کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

کوہلی ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ’’اگر کسی نے ابتدائی سالوں کے دوران کھیلنے کے حوالے سے ان کی حوصلہ شکنی کی ہوتی تو شاید وہ بھارت کی نمائندگی کرنے کا خواب پورا نہ کر پاتے۔

ویڈیو کے آخر میں بالخصوص بچوں کے لیے ایک بہت خوبصورت پیغام بھی دیا گیا ہے کہ ’بچوں کو کھیلنے دو… کیونکہ اکثر چیزیں یہیں سے شروع ہوتی ہیں‘۔