بھارت میں گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں میں آنے سے بال بال بچ گئںی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقے سولن میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پتھر سڑک پر گررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے حادثے سے بے خبر ڈرائیوروں نے گاڑیاں چلانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
ویڈیو میں کچھ راہگیروں کو ڈرائیوروں کو خبردار کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے اسی اثنا میں گاڑیاں وہاں سے گزر گئیں اور پتھر سڑک پر گرگئے۔
VIDEO | Car narrowly escapes landslide triggered by heavy rainfall in Himachal Pradesh's Solan. pic.twitter.com/BTO9KBG4IX
— Press Trust of India (@PTI_News) July 9, 2023
چند سیکنڈز کے فرق سے ڈرائیور حادثے سے بچ گئے اور خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور مختلف حادثات و واقعات کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر خوفناک مناظر کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں ہماچل کے کئی حصوں میں سیلاب اور لیںڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔
ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کا کہنا ہے کہ شہری آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر کسی بھی ندی یا آبی ذخائر پر جانے سے گریز کریں۔