ویڈیو: فخرزمان کی دھوان دھار بیٹنگ

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 45 گیندوں پر 96 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو 242 تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کی جارحانہ اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کا سب سے بڑا اسکور بھی بنا ڈالا۔ فخرزمان نے کسی بھی بولر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جم کر دھلائی کی۔

انہوں نے 10 بلند و بالا چھکے اور 3 چوکے لگاتے ہوئے 213 رنز کا اسٹرائیک ریٹ رکھا۔ ان کے ساتھ عبداللہ شفیق نے 41 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔