بھارت کے اسپتال میں وہیل چیئر موجود نہ ہونے پر باپ اپنے زخمی بیٹے کو لے جانے کے لیے اسپتال کی تیسری منزل پر موٹر سائیکل لے گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے کوٹا اسپتال میں وہیل چیئر نہ ہونے پر والد اپنے زخمی بیٹے کو گراؤنڈ فلور سے تیسری منزل پر آرتھوپیڈک وارڈ میں موٹرسائیکل پر لے جانے پر مجبور ہوگیا۔
مذکورہ شخص کو بتایا گیا کہ اسپتال میں وہیل چیئرز کی کمی ہے لیکن بیٹے کی ٹانگ میں فریکچر تھا اور وہ چلنے سے قاصر تھا۔
والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کو اسپتال لے گیا تاکہ اس کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کا پلستر کروایا جائے لیکن جب وہاں پہنچا تو بتایا گیا کہ اسپتال میں وہیل چیئر یا اسٹریچرز کی کمی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اسپتال انتظامیہ سے اجازت طلب کی اور تیسری منزل پر موٹر سائیکل لے جانے کا انتظام کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص بیٹے کو بٹھا کر اسپتال کی تیسری منزل پر موٹر سائیکل کو لفٹ کے ذریعے نیچے اتار رہا ہے۔
The way people are not surprised or shock it seems this is regular affair at Government hospital in Kota, Rajasthan pic.twitter.com/YI3JG6HQqD
— नंदिता ठाकुर 🇮🇳 (@nanditathhakur) June 17, 2023