بنگالورو: بھارت میں پیٹرول ڈلوانے کے دروان آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 18 سالہ اسکوٹر سوار لڑکی ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی کی ریاست کرناٹک کے تماکورو کے ضلع میں پیش آیا ہے، جہاں ایک پیٹرول پمپ پر 18 سالہ لڑکی اس وقت ہلاک ہوگئی جب وہ اپنی اسکوٹی میں پیٹرول بھروارہی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاویہ نامی نوجوان لڑکی موٹر سائیکل پر بیٹھی ہوئی تھی اور اس کی والدہ پاس کھڑی تھی، اس دوران لڑکی اپنے فون کو استعمال کررہی تھی کہ آگ بھڑک اٹھی۔
Fire breaks in petrol pump in Tumakuru district when the employee was filling a can.
Bhavya (18) die due to burn injuries and Rathnamma (46) sustain serious injuries.@IndianExpress pic.twitter.com/L2nHiGrLR8— Kiran Parashar (@KiranParashar21) May 20, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ آگ موبائل فون کی وجہ سے لگی ہے، اس حادثے میں بھاویہ ہلاک ہوگئی جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہے۔