جرگے کے حکم پر قتل ہونیوالی لڑکی کی لاش لے جانے کی ویڈیو منظرعام پر

راولپنڈی: جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی لڑکی کی لاش لے جانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، کئی افراد کو لاش لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی لڑکی کی لاش کس طرح قبرستان لائی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج نے سب واضح کردیا، کئی افراد مقتولہ کی لاش لوڈر رکشے پر ڈال کر لاتے ہوئے دیکھے گئے۔

جرگہ کے حکم پر قتل خاتون کی لاش کو کیسے دفن کیا گیا، کون کون موجود تھا؟ اہم پیشرفت

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے دردی سے قتل کی جانے والی مقتولہ سدرہ کی لاش لوڈر رکشے پر رکھ کر ترپال سے ڈھانپی گئی۔

لاش قبرستان لاتے وقت 10 سے 15 افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، سدرہ عرب کو 17 جولائی کو جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔

https://urdu.arynews.tv/girl-killing-on-the-order-of-a-jirga-in-rawalpindi/