قومی پیسر حسن علی جو آج کل میدان میں تو کارکردگی نہیں دکھا پا رہے لیکن اپنی شرارتی حرکتوں کی وجہ سوشل میڈیا پر مشہور ہیں اب مداح کو منفرد آٹو گراف دے کر پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر فاسٹ بولر جو میلبرن ٹیسٹ میں تو صرف دو وکٹوں کی پرفارمنس ہی دے سکے لیکن کھیل سے ہٹ کر وہ اپنے دلچسپ انداز اور شرارتی حرکتوں کے باعث شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز رہے جہاں گزشتہ روز انہوں نے میلبرن کے میدان میں دوران فیلڈنگ ڈانس پرفارمنس دی اور شائقین کو اپنے ساتھ جھومنے پر مجبور کر دیا۔ پہلے روز کبوتر اڑائے وہیں میچ کے تیسرے روز وہ اپنے ایک مداح کے ماتھے پر آٹو گراف دے کر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
حسن علی نے تیسرے دن کھیل کے اختتامی لمحات میں باونڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کے دوران وہاں قریب پہلی صف میں بیٹھے ایک پرستار کو منفرد انداز میں اس کے ماتھے پر آٹو گراف دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
Autograph anyone? ️ #WTC25 | #AUSvPAK pic.twitter.com/X741Ws9GIS
— ICC (@ICC) December 28, 2023
قومی بولر نے اپنے مداح جس کے سر پر بال برائے نام تھے اس کے مذاق کرنے سے بھی باز نہ آئے اور اس کے ماتھے پر ہی آٹو گراف دے دیا۔
آئی سی سی نے بھی اس منفرد انداز کے آٹوگراف کی تصویر کو اپنے آفیشل اکاؤٹ پر شیئر کر دیا جس کے بعد یہ تصویر وائرل ہونے کے ساتھ اس پر دلچسپ کمنٹس بھی شروع ہو گئے ہیں۔