کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں شہری ڈاکو کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا ہے، جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
کراچی میں مضحکہ خیز واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو مل گئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری چبوترے پر بیٹھا ہوا ہے کہ اچانک موٹر سائیکل پر تنہا ملزم اس کے قریب آکر پستول نکالنے لگتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ شہری نے ملزم سے کہا کہ پستول نا نکالو میں تمہیں پیسے دیتا ہوں، جس پر ڈاکو نے پستول واپس رکھ لی، جس کے بعد شہری اچانک اٹھا اور دوسری جانب دوڑ لگا دی۔
کراچی میں شہری نے ڈاکو کے اعتماد کو سخت ٹھیس پنہچادی، ملزم لوٹنے آیا تو پہلے اسے روکا اور کہا خود پیسے دیتا ہوں، شہری اس دوران حیلے بہانے کرتا رہا اور موقع دیکھتے ہی دوڑ لگا دی، ڈاکوماجرا دیکھ کر سخت حیران و پریشان ، ڈاکو نے آئندہ کسی پر بھی اعتماد نہ کرنے کی قسم کھالی pic.twitter.com/5yL2pzs7m9
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) August 15, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور میں موٹر سائیکل کی چوری کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں باپ اور بیٹے کو موٹر سائیکل چرانے کی مشترکہ واردات کرتے دیکھا گیا تھا۔