ویڈیو: بھارتی کرکٹر پچ پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

وکاس نیگی

بھارت میں میچ کے دوران کرکٹر پچ پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ وکاس نیگی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے میچ کے دوران بیٹنگ کررہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھی کھلاڑی امیش کمار نے چوکا لگایا تو وکاس نیگی ان کو داد دینے کے لیے آگے بڑھے اور انہیں مبارک بادی۔

وکاس نیگی جیسے ہی امیش کمار کو داد دے کر کریز پر جانے کے لیے واپس پلٹے تو پچ پر ہی گر گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیگی کے گرتے ہی دیگر کھلاڑی ان کے پاس پہنچ گئے اور پھر طبی ٹیم بھی میدان میں آئی جس کی مدد سے نیگی کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

وکاس نیگی کو نوئیڈا کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔