سعودی عرب کے سمندر میں اورکا وہیل دیکھی گئی ہے جس کو اس کی خطرناکی کے باعث قاتل وہیل کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جزائر فرسان کے سمندر میں دنیا کی سب سے خطرناک اورکا وہیل دیکھی گئی ہے جس کو قاتل وہیل بھی کہا جاتا ہے اور اس کی یہ ویڈیو مقامی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔
بھاری سر اور مضبوط جبڑے رکھنے والی اورکا وہیل (قاتل وہیل) سیاہ وہیل والے خاندان سے تعلق رکھتی ہے جس کا ڈھانچہ اور عضلات مضبوط اور طاقتور ہوتے ہیں۔ اس کی کمر اور دونوں طرف کے بالائی حصے کا رنگ سیاہ ہوتا ہے جب کہ پیٹ اور نچلے دونوں حصے سفید ہوتے ہیں۔ رکھتی ہے۔
اورکا وہیل کے سعودی سمندر میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہونے پر سعودی عرب میں جنگلی حیات کی افزائش کے قومی مرکز نے اپنے بیان میں کہا کہ اورکا وہیل سمندری ممالیہ میں شمار ہوتی ہے جو سمندری ماحولیات کی سلامتی کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہیں اور یہ اپنی ذہانت کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔