لاہور میں تیرتی مچھلیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور میں بارش کے پانی میں تیرتی مچھلیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں نہر کا پانی ابلا تو مچھلیاں بھی کینال روڈ پر آگئیں، کلمہ چوک انڈر پاس پر تیرتی مچھلیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں موسلادھار بارشوں سے 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

لاہورمیں آج ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

مصری شاہ میں چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔ چونگی امرسدھو میں بجلی کا تارپانی میں گرنے کے بعد کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوا۔

ادھر باغبان پورہ میں کھمبے میں کرنٹ آنے سے نوجوان احتشام جاں بحق ہوا، ہنجروال میں بھی گیارہ سالہ بچہ پانی میں کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔