مگرمچھ کے جبڑے سے نوجوان زندہ باہر نکل آیا؟ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہیں آتا لیکن بعد میں ان کی حقیقت جان لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھنے والے افسوس اور خوف میں مبتلا ہوئے تاہم کچھ دیر بعد لوگوں نے اس کی حقیقت جان کر اس پر حیرانی کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں ایک شخص کو مگر مچھ کے جبڑے  سے زندہ باہر آتے ہوئے دیکھا گیا جس پر لوگ اس واقعے کی ابتدائی تکلیف کے بارے میں سوچ کر ڈر و خوف کا شکار ہوگئے تاہم حقیقت نے یہ سب کچھ ضائع کردیا۔

ویڈیو دیکھنے والوں کو بعد میں پتا چلا کہ یہ مگرمچھ اصلی نہیں بلکہ روبوٹ ہے۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد مرتبہ پسند کیا گیا جبکہ اسے دیکھنے والوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔

اس ویڈیو پر صارفین نے حیرانی کا اظہار اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔