کراچی میں پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہونے والے پولیس مقابلےکی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کر لی۔

فوٹیج میں پولیس اہلکاروں اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کا ساتھی موٹرسائیکل اسٹارٹ کیے تیارحالت میں کھڑا ہے جب کہ ملزم بھاگتا ہوا ساتھی کی موٹرسائیکل پر بیٹھتا نظر آرہا ہے۔

اسی اثنا میں پولیس اہلکاربھی اس کےقریب پہنچ گیا اور ملزم نےفائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہا۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک اور ساتھی زخمی ہو گیا۔