ویڈیو: ٹی 20 سیریز سے قبل قومی ٹیم کی آکلینڈ میں پریکٹس

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں پریکٹس کی جس میں کھلاڑیوں نے پاور ہٹنگ اور کیچنگ پر خصوصی توجہ دی۔

ناکام ترین دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے۔ فارمیٹ تاور قیادت کی تبدیلی کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے امتحان بھی نیا ہے۔ سیریز سے قبل قومی ٹیم نے اپنے ہتھیاروں کی آزمائش کے لیے آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس کی۔

 

رواں سال جون میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو پہلی بڑی سیریز میں نیوزی لینڈ کے چیلنج کا سامنا ہے۔ قومی ٹیم شاہین شاہ کی قیادت میں کیویز کے دیس پہنچ چکی ہے جو ان کا بطور قائد پہلا امتحان ہے، جہاں وہ پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے معرکے میں جمعہ 12 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو بھی آزمائے جانے کا امکان ہے۔

 

گزشتہ روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس کی۔ دورہ آسٹریلیا میں خراب فیلڈنگ اور بیٹنگ ناکامی کے بعد پریکٹس سیشن میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ کیچنک اور پاور ہٹنگ پر خصوصی توجہ دی اور بیٹرز کی جارحانہ شاٹس کی مشقیں کیں۔