ویڈیو: سری لنکا اور افغانستان میچ کا ’’شاٹ آف دی ڈے‘‘

ورلڈ کپ میں سری لنکا گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ ضرور ہارا لیکن اینجلو میتھیوز کا لگایا گیا اسکوپ ’’شاٹ آف دی ڈے‘‘ رہا جس کو شائقین کرکٹ مدتوں یاد رکھیں گے۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں سری لنکا نے گزشتہ روز افغانستان کے ہاتھوں تین وکٹوں سے شکست کھا کر سیمی فائنل میں اپنی رسائی کے امکانات کو معدوم کر دیا تاہم اس میچ میں آئی لینڈر سینیئر کھلاڑی انجیلو میتھیوز کا نوین الحق کی گیند پر مارا گیا اسکوپ ’’شاٹ آف دی ڈے‘‘ رہا جس نے شائقین اور ماہرین کرکٹ کو حیران کر دیا۔

انجیلو میتھیوز نے گو کہ میچ میں بڑی اننگ نہیں کھیلی اور صرف 26 رنز بنا کر ہی آؤٹ ہو گئے جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا تھا تاہم اپنی اس مختصر اننگ میں انہوں نے ایک شاٹ کھیل کر حریف بولر اور ٹیم کے ساتھ سب کو ہی حیرت میں مبتلا کر دیا۔

سری لنکن اننگ کے 46 ویں اوور کی پہلی گیند نوین الحق نے انجیلو میتھیوز کو کرائی تو اس پر سری لنکن بیٹر نے فائن لیگ پر اسکوپ شاٹ کھیلتے ہوئے اسے چھکے میں با آسانی تبدیل کر دیا۔

 

واضح رہے کہ اس میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 241 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 45.2 اوورز میں حاصل کرکے میگا ایونٹ میں تیسری فتح اپنے نام کی۔