مسافر طیارے اچانک آمنے سامنے آگئے، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

مسافر طیارے

انٹرنیٹ پر ایک پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دو مسافر طیارے رن وے پر اچانک آمنے سامنے آگئے۔

انسٹاگرام پر صارف نے یونائیٹڈ ایئرلائنز اور الاسکا ایئرلائنز کے طیاروں کی ویڈیو شیئر کی جو سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر رن وے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے طیاروں کے درمیان کوئی حادثہ ہونے والا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں طیارے ایک ساتھ کامیاب لینڈنگ کرتے ہیں اور دونوں پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محفوظ لینڈنگ کی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ یونائیٹڈ ایئرلائنجز اور الاسکا  ایئرلائنز کی پروازوں کی خوبصورت لینڈنگ۔

مذکورہ ویڈیو پر لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔