ویڈیو: طوفانی ہوائیں، پائلٹ نے جہاز کو ایئرپورٹ پر کیسے اتارا؟

تند وتیز طوفانی ہواؤں میں جب متعدد طیاروں نے اپنا رخ بدل لیا سعودی پائلٹ حسن الغامدی نے جھولتے جہاز کو بحفاظت ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کرا دیا۔

برطانیہ جو ان دنوں اشر نامی طوفان کی لپیٹ میں ہے اور اس طوفان  کے زیر اثر تند وتیز ہواؤں کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔

ہیتھرو  ایئرپورٹ بھی ان طوفانی ہواؤں کی زد میں ہے جہاں ہوائیں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اس صورتحال میں ہیتھرو آنے والے درجنوں ہوائی جہازوں کے کپتانوں نے اپنے جہازوں کا رخ دیگر ایئرپورٹس کی جانب موڈ دیا تاہم سعودی پائلٹ نے اس ہنگامی صورتحال میں کامیاب لینڈنگ کر کے کارنامہ انجام دے دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث مسافر طیارہ ہچکولے کھاتا ہے تاہم پائلٹ اسے کمال مہارت سے ایئرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

محفوظ لینڈنگ پر مسافروں نے تالیاں بجا کر داد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔

ہوا بازی کے ماہرین نے سعودی پائلٹ کے اس اقدام کارنامہ قرار دیتے ہوئے کو سراہتے ہوئے کہا کہ لینڈنگ کے وقت ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار 55 کلو میٹر تک پہنچ گئی تھی ایسے میں کامیاب لینڈنگ ایک کا کارنامہ ہے۔

حسن الغامدی جنہیں جہاز اڑانے کا 28 سالہ تجربہ ہے اور وہ 16 ہزار سے زائد گھنٹے طیارے فضا میں اڑاتے ہوئے گزار چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہیتھرو  ایئرپورٹ پر موسم کی جو صورتحال تھی اس میں مجھے طیارے کا رخ تبدیل کرنے کا اختیار تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

سعودی پائلٹ کا کہنا تھا  کہ لینڈنگ میں مسافروں کی زندگی کو کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ اگر کوئی ناگہانی صورتحال پیش آرہی ہو تو ایسی صورت میں پائلٹ لینڈنگ منسوخ کرنے کا فیصلہ کسی بھی لمحے کر سکتا ہے۔