بھارت میں پبلک سروس کمیشن کی تیاری کرنے والے 20 سالہ طالب علم کی کوچنگ سینٹر میں اچانک موت ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کی تیاری کرنے والے 20 سالہ طالب علم کی اندور میں کوچنگ کلاس میں اچانک گرنے سے موت ہوگئی۔
طالب علم کی شناخت راجہ لودھی کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ساگر ضلع سے تعلق رکھنے والے طالب علم کے اچانک سینے میں درد ہوا اور کچھ ہی لمحوں کے بعد وہ ڈیسک پر ہی بیہوش ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم کلاس میں بیٹھا پڑھائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اچانک ہی وہ سینے کو پکڑنا شروع کردیتا ہے اور چند سیکنڈز میں ہی ڈیسک پر گر جاتا ہے۔
Shocker in Indore: Young state civil services aspirant Raja Lodhi (hailing from Sagar district) died of silent heart attack after collapsing in mid of coaching class for MP Public Service Commission (MPPSC) exams. @NewIndianXpress@TheMornStandard@santwana99@Shahid_Faridi_ pic.twitter.com/5vwKsYZDzt
— Anuraag Singh (@anuraag_niebpl) January 18, 2024
راجہ لودھی کے دوست کا کہنا ہے کہ راجہ نے ابتدا میں سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
طالب علم کے اچانک گرنے کے بعد ہم جماعت طالب علم اسے قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔