مہمان اللہ کی رحمت ہوتے ہیں اور ایک سعودی خاتون نے اپنے گھر کے دروازے 24 گھنٹے مہمانوں کے لیے کھلے رکھے ہیں۔
مہمان اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں مہمان نوازی ایک اعلیٰ انسانی وصف شمار کی جاتی ہے۔ اعلیٰ ظرف لوگ ہمیشہ مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان ہی میں شمار ہوتا ہے ایک بوڑھی سعودی خاتون ام صالح کا جنہوں نے جو اپنے گھر کے دروازے 24 گھنٹے مہمانوں کے لیے کھلے رکھتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مہمان نواز خاتون سعودی عرب میں قصیم ریجن کے علاقے بریدہ الخضرا محلے کی رہائشی ہیں جہاں کوئی بھی مہمان کسی بھی وقت آ جائے اسے ہمیشہ خوش آمدید کہا جاتا ہے اور ان کی بھرپور تواضع کی جاتی ہے۔
مہمانوں سے عقیدت رکھنے والی 60 سالہ خاتون ام صالح نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ سالوں سے اسی علاقے میں رہائش رکھتی ہیں اور بچپن سے اب تک کوئی ایک دن ایسا نہیں گزرا جب انہوں نے کسی مہمان کی میزبانی نہ کی ہو۔
ام صالح نے مزید کہا کہ انہوں نے 35 برس سے اپنے مہمان خانے کا دروازہ بند نہیں کیا۔ صبح کے ناشتے سے عشائیے تک مہمانوں کا استقبال کرتی ہوں۔
مہمان نواز خاتون بتاتی ہیں کہ ان کے اہل خانہ روزانہ کی بنیاد پر مہمانوں کی تواضع کے لیے روایتی پکوانوں کے بارے میں صلاح ومشورہ کرتے ہیں جس کے بعد گھر کا ہر فرد کھانے کی تیاری میں لگ جاتا ہے کوئی ’جریش‘، تو کوئی ’قرصان‘ اور کوئی ’لقیمات‘ جیسی ڈشوں کا بندوبست کرتا ہے۔
فيديو | أم صالح لم تغلق بابها منذ 35 عاما تستقبل ضيوفها من الصباح حتى وجبة العشاء.. تروي قصة حي خضيراء و"زغاريط" النساء#الإخبارية2 pic.twitter.com/CAqY0KVCxO
— الإخبارية 2 (@ekhbariya2) August 15, 2023
خاتون اپنے محلے کو اپنا فخر قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’الخضرا‘ کی اپنی شان ہے اور جو بھی یہاں ایک مرتبہ آتا ہے وہ یہاں کا پانی پینے دوبارہ ضرور آتا ہے۔
تاہم ام صالح موجودہ نفانفسی کے دور سے نالاں بھی ہیں اور کہتی ہیں کہ آج کا دور تبدیل ہو چکا ہے اور ایسا لگتا ہے ہر انسان اپنی ذات میں مگن ہے اور اسے اپنے پڑوسی کی کوئی فکر ہی نہیں۔