پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں یہ ٹرینڈ عام ہوتا جارہا ہے کہ ہرمقبول ہو جانے والی چیز یا شخصیت کے نام پر مصنوعات یا کاروبار کا نام رکھ دیا جائے، یا کسی مصنوعات کی پیکنگ پر ان کی تصاویر لگا دی جائے۔
اسی طرح ایک ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی غیرملکی انفلوئنسر فریڈریکا نے پاپڑ کی پیکٹ پر بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی تصویر دیکھ کر انہوں نے اداکار کو پاپڑ فروش ہی سمجھ لیا۔
غیرملکی انفلوئنسر فریڈریکا نے اپنے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک مشہور بھارتی پاپڑ برانڈ کا پیکٹ دکھا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پاپڑ کے پیکٹ پر بالی ووڈ کے شہنشاہ، امیتابھ بچن کی تصویر موجود ہے، انہوں نے مقامی بازار سے مزیدار مونگ دال پاپڑ خریدے، نیپال کا مقامی پکوان ہمیشہ سے اپنے ذائقے اور معیار کے لیے مشہور رہا ہے، اور فریڈریکا کے مطابق، یہ پاپڑ بے حد مزیدار تھے۔
فریڈریکا نے نہایت سنجیدگی سے ویڈیو میں کہا یہ آدمی بہت شاندار پاپڑ بناتا ہے، کیا کسی کو معلوم ہے کہ یہ کہاں سے ملتے ہیں؟ میرا اسٹاک ختم ہونے والا ہے۔
غلط فہمی یہ ہوئی کہ فریڈریکا کو امیتابھ بچن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا، اور انہوں نے انہیں واقعی پاپڑ بنانے والا شخص سمجھ لیا۔
جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصروں کے انبار لگا دیے، ہر کسی نے فریڈریکا کی معصومیت کو سراہا اور اس موقع کو مزاح میں بدل دیا۔