زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جھگڑ پڑے امپائرز کو جھگڑا ختم کرانے کے لیے بیچ میں کودنا پڑا۔
ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زمبابوین کپتان سکندر رضا اور آئرش بیٹر کرٹس کیمفر میں جھگڑا ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دونوں کھلاڑیوں کو سیخ پا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تلخی بڑھنے پر امپائرز کو بیچ میں آکر جھگڑا ختم کرانا پڑا۔
زمبابوے نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ زمبابوین کپتان سکندر رضا نے 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیت لیا۔ کپتان سکندر رضا نے بولنگ کے بعد بلے سے بھی بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور 65 رنز کی کپتان اننگ کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعد انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تاہم زمبابوے کی بیٹنگ کے دوران نا خوشگوار واقعہ پیش آیا جب سکندر رضا 13 ویں اوور کی پانچویں گیند پر جوش لٹل کی گیند پر بولڈ ہوئے تو کامیابی حاصل کرتے ہی بیٹر سے جھگڑ پڑے اور اس دوران کرٹس کیمفر بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔
اس موقع پر زمبابوے کے کپتان جارحانہ انداز میں کیمفر کی طرف بڑھے اور اپنے ہاتھ اور بلے کو اٹھایا تاہم اس سے قبل کہ معاملہ سنگین ہوتا اور کھلاڑی دست و گریباں ہو جاتے فیلڈ امپائرز کو بیچ میں آنا پڑا۔
Raza vs Little & Campher#ZIMvsIRE pic.twitter.com/J57tCgQC4W
— Fantasy Cricket Pro (Viren Hemrajani) (@FantasycricPro) December 7, 2023
امپائرز دونوں کھلاڑیوں کو گتھم گتھا ہونے سے قبل ایک دوسرے سے دور لے گئے اور سمجھا بجھا کر معاملہ رفع دفع کرایا۔