بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بلن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ بھی نہیں بدلا۔‘
ودیا کہتی ہیں کہ ’میں دس بعد ہندی کی کتاب کھول کے بیٹھی تو دیکھا کوا آج بھی پیاسہ ہے اور کچھوا تو ابھی بھی دھیرے دھیرے چل رہا ہے۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ودیا بالن سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔