’ڈان 3‘ کے ممکنہ ولن کا نام سامنے آگیا

فلم ڈان 3 کیلیے شروری واگھ کا زیر غور

ممبئی: انڈین میڈیا معروف بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ڈان 3‘ میں ولن کے کردار کیلیے ممکنہ نام سامنے لے آیا۔

رپورٹس کے مطابق نامور اداکار وکرانت میسی ہدایت کار فرحان اختر کی فلم ’ڈان 3‘ میں رنویر سنگھ کے مدمقابل ولن کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

فلمساز نے اداکار کو فلم میں کاسٹ کرنے کیلیے رابطہ کیا ہے تاہم وکرانت میسی یا فرحان اختر نے اس بات کی اب تک تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ فرحان اختر نے اس سال کے شروع میں ’ڈان 3‘ بنانے کا باضابطہ اعلان کیا تھا جس میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویرسنگھ کو مرکزی کردار دیا گیا ہے۔

فلمساز نے اس کی وجہ یہ بیان کی تھی انہوں نے رنویر سنگھ کو اپنے ویژن کے تحت کاسٹ کیا تاکہ نئے اور نوجوان اداکار سامنے آ سکیں۔

دوسری جانب، وکرانت میسی فلموں میں پیچیدہ اور منفرد کردار ادا کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ فلم ’سیکٹر 36‘ میں ان کے نفسیاتی قاتل کے رول بے حد پسند کیا گیا۔

وکرانت میسی فی الحال اپنی فلم ’دی سابرمتی رپورٹ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو گزشتہ روز 15 نومبر 2024 کو سینما گھروں میں پیش کی گئی۔

دریں اثنا، رنویر سنگھ کو حال ہی میں ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ ان کی اہلیہ و معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ دیکھا گیا۔