ہالی ووڈ کے معروف اور اپنی فٹنس کے حوالے سے نہایت مشہور اداکار ون ڈیزل بھی ماہ رمضان کی فضیلتوں معترف ہوگئے اور اسے نظم و ضبط حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔
امریکی ہپ ہاپ فنکار فرنچ مونٹانا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ون ڈیزل بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں دونوں فنکار دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دیتے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل شیروانی میں ملبوس
ویڈیو میں ون ڈیزل کہتے نظر آتے ہیں، ’ہم یہاں رمضان کی نہایت اہم تعطیلات ایک ساتھ گزار رہے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میرا بھائی یہاں رمضان کے روزے رکھ رہا ہے‘۔
مونٹانا نے جواب میں کہا، ’ہاں میں کوشش کررہا ہوں کہ میرا بھائی بھی میرے ساتھ روزے رکھے، رمضان مبارک‘۔
ماہ رمضان کے حوالے سے ون ڈیزل کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں لوگ نظم وضبط کو طویل وقت کے لیے اپناتے ہیں جو سب کے لیے اچھا ہے۔ یہ مہینہ پھر سے کھوئی ہوئی توانائی بحال کرنے اور شفا پہنچانے کا ذریعہ بھی ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔