نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لو ونسنٹ نے لندن کی عدالت میں ساتھی کھلاڑی کرس کینر پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کردیا۔
نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز مشکل میں آگئے، لندن کی عدالت میں کرس کینز پر ساتھی کرکٹر لوونسٹ نے میچ فکسنگ کا الزام عائد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ دوہزار آٹھ کی انڈین پریمئیر لیگ کے دوران کینز نے انہیں فکسنگ میں ملوث ہونے کے لئے قائل کیا تھا، انہیں ہر میچ میں خراب کارکردگی دکھانے پر پچاس ہزار ڈالرز دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔
ونسنٹ نے عدالت کو بتایا کہ کہ ایک ہندوستانی شخص نے انہیں میچ فکسنگ کا لالچ دیا تھا، جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا اور تمام واقعے سے کینز کو آگاہ بھی کردیا تھا لیکن کپتان نے کہا اب آپ میرے لیے کام کریں گے۔
ونسنٹ نے بتایا کہ فکسنگ میں اور بھی کئی کھلاڑی شامل تھے، میچ فکسنگ کا اعتراف کرنے پر ونسنٹ پر تاحیات پابندی عائد کی جاچکی ہے
دوسری جانب کرس کینز نے تمام الزامات کی تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی فکسنگ میں ملوث نہیں رہے.