شادی میں من پسند کھانا نہ دینے پر جھگڑا، ویڈیو وائرل

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جس کی ویڈیوز دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی میں دلہے کے پھوپھا کی جانب سے پنیر فراہم نہ کیے جانے پر شادی کا گھر میدان جنگ بن گیا اور باراتیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تشدد کیا جانے لگا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر مکے برسائے جارہے ہیں جبکہ خاتون ایک شخص کو روکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

شادی میں جھگڑے کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یوپی میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔‘ کچھ صارفین نے لکھا کہ جو لوگ معمولی بات پر اس طرح کی احمقانہ حرکت کرتے ہیں انہیں شادی میں مدعو نہیں کرنا چاہیے۔