کرینہ کپور حالیہ بیان پر تنقید کی زد میں آگئیں، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور حالیہ بیان پر تنقید کی زد میں آگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران اداکارہ نے کچھ ایسا کہہ دیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں کہا کہ ’لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں جانتی ہوں کہ میں نے تیمور کی تصاویر دیکھی ہیں میں انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے لوگوں کے یہ جملے عجیب لگتے ہیں کیونکہ میں دوسرے لوگوں کے بچے نہیں دیکھتی اور اس سے مجھے خوشی نہیں ہوتی۔‘

کرینہ نے مزید کہا کہ ’میں جیسی ہوں ویسی ہی ہوں۔‘

کرینہ کپور خان کی یہ بات کئی سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہیں ہوئی اور وہ اداکارہ کو ٹرول کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ‘یہ کیسی عورت ہے بچے کسی کے بھی ہوں انہیں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔‘

ایک دوسرے صارف کرینہ کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’کمال آر خان عرف کے کے کو کامیاب سیاست دان ہونا چاہیے کیونکہ وہ ہر چیز کو اپنے خواہش کے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔