راحت غنی کی انسٹاگرام ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ راحت غنی کی نئی انسٹا گرام ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ راحت غنی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں میک اپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ راحت غنی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈرامہ سیریل ”عداوت“ اور”اے آر وائی ڈیجیٹل“ کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RaHaT GhaNi (@rahatghani3)

راحت غنی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں ان کے چاہنے والے دیکھ چکے ہیں اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی راحت غنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں جس میں انہیں سیر و تفریح کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RaHaT GhaNi (@rahatghani3)