علی ظفر بھی ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شریک، تصاویر وائرل

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکارہ علی ظفر بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں پہنچ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئے ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

علی ظفر نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ سر سبز جنگل میں بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں، گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب بھی میں سفر پر جاتا ہوں تو سب سے پہلے قدرت کے حسین مناظر سے لطف اٹھاتا ہوں، بارش ہو یا طوفان یا چمکتا سورج ہو، ہر موسم کو انجوائے کریں۔

گلوکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنا فلم فیسٹیول میں شرکت کا لُک بھی شیئر کی، تصویر میں گلوکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اور دیگر دو شخصیات موجود ہیں، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کے کیپشن میں یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ کانز میں اُن کا پہلا دن ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

واضح رہے کہ فرانس کے شہر کان میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ جاری ہے، چودہ مئی سے شروع ہونے والا یہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔

فیسٹیول میں دنیا بھر سے فلموں کی اسکریننگ، پریس کانفرنسز اور لیٹ نائٹ پارٹیز ہو رہی ہیں جس میں ہالی وڈ، بالی وڈ اور پاکستانی سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سلیبریٹیز شریک ہیں۔