شان مسعود آؤٹ ہوتے ہی غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

شان مسعود

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز آؤٹ ہوتے ہی غصے میں آگئے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنالیے ہیں، صائم ایوب 56 اور سعود شکیل 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

عبداللہ شفیق 2 اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

تاہم کپتان شان مسعود کو 6 رنز پر شریف الاسلام نے آؤٹ کیا لیکن وہ آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں آگئے اور کیچ سے متعلق امپائر سے بحث کرتے دکھائی دیے۔

بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے ریویو لیا تو الٹرا ایج میں انہیں آؤٹ قرار دیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند پیڈ کے قریب بھی تھی لیکن تھرڈ امپائر نے سمجھا کہ بلے سے تھوڑا سا کنارہ لگا ہے اور امپائر سے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

شان مسعود تھرڈ امپائر کا فیصلہ دیکھ کر حیران رہ گئے اور وہ میدان چھوڑنے کو تیار نہیں تھے، ان کی میدان میں موجود امپائر رچرڈ کیٹلبرو سے بحث بھی کی۔

شان مسعود کا اصرار تھا کہ گیند بلے کے بجائے پیڈ کو چھو کر گئی ہے۔