بابر اعظم کی بھائی کے ساتھ گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل

بابر اعظم

قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتان بابر اعظم کی بھائی سفیر کے ساتھ گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سفیر اعظم کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں بھائیوں کو گالف کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سفیر اعظم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بابر بھائی اور میں تفریح کے لیے گالف کھیل رہے ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Safeer Azam (@safeerazam)

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنا کمنٹ سیکشن بند کررکھا ہے۔

سفیر اعظم نے چند گھنٹوں قبل بابر اعظم کے ساتھ نتھیا گلی میں ہوٹل کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں کپتان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 21 اگست سے ہوگا جبکہ مہمان ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔