کیریبین لیگ میں قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے سچن ٹنڈولکر کی طرح چھکا لگا دیا۔
سی پی ایل ٹی 20 میں اینٹیگوا اینڈ باربودا فیلکنز کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان نے بارباڈوس رائلز کے بولر اوبید میکوائے کی گیند پر چھکا لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فخر زمان پیچھے ہٹ کر کور پر شاندار چھکا لگایا۔
ماضی میں اسی طرح بھارتی ٹیم کے لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر کی چھکا لگا چکے ہیں۔
فخر زمان نے 11 گیندوں پر 17 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، انہیں اوبید میکوائے نے ویلالاگے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔
اوبید میکوائے نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ اینٹیگوا اینڈ باربودا فیلکنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تھے، بارباڈوس رائلز نے مطلوبہ ہدف 15.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بارباڈوس رائلز کے جنوبی افریقی بیٹر کوئنٹن ڈی کاک کو 45 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔